slotcosino Publish time 2026-1-19 19:45:56

غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ بھارتی عوام کیلئے خطرناک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548300_1295722_%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7_updates.jpgفائل فوٹو

غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ بھارتی عوام کے لیے خطرناک ثابت ہوا ہے۔

عالمی جریدے ڈی ڈبلیو کے مطابق قانون کے تحت بغیر مقدمہ بھارتی عوام کی برسوں قید معمول بن گیا ہے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق دہلی فسادات کیس میں عمر خالد اور شرجیل امام 5 سال سے بغیر مقدمہ جیل میں قید ہیں، بھارتی سپریم کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540582_025558_updates.jpg
بھارت: امتحان میں مسلمان مخالف مظالم سے متعلق متنازع سوال پرچے کا حصہ بننے لگے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے ایک پروفیسر کو سمسٹر امتحان کے پرچے میں متنازع سوال شامل کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی رہنما برندا کرات کا کہنا ہے کہ دہلی فسادات کے 18 میں سے 16 مسلمانوں کو ملزمان قرار دیا گیا جبکہ بی جے پی کے رہنما آزاد ہیں۔

عالمی جریدے کے مطابق پریونشن آف ٹیررازم ایکٹ کا منظم غلط استعمال بھی بے نقاب ہوچکا ہے، نام نہاد قومی سلامتی کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی ظلم تاحال جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت متنازع قوانین کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار بنا رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ بھارتی عوام کیلئے خطرناک