slotcosino Publish time 2026-1-19 20:28:39

ترکیہ میں مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزین گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548303_8321283_illle_updates.jpg

ترکیہ کے شہر شانلی عرفا سے مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغانستان انٹرنیشنل جریدے کے مطابق غیرقانونی مہاجرین کی نقل و حمل میں ملوث 3 سہولتکاروں کو بھی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔

افغان جریدے کے مطابق گرفتار افغان پناہ گزین ٹرک میں چھپ کر سفر کر رہے تھے، تمام گرفتار افغان باشندوں کو فوری طور پر ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544299_112247_updates.jpg
منشیات اسمگلنگ میں ملوث افغان پناہ گزین جرمنی سے ملک بدر

افغان میڈیا کے مطابق جرائم میں ملوث ایک اور افغان پناہ گزین کو جرمنی سے ملک بدر کردیا گیا، یہ شخص منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو دیاربکر سے 32 افغان پناہ گزین اور 10 جنوری کو توکات اوربولو سے18 پناہ گزینوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ 52 ہزار غیرقانونی پناہ گزین گرفتار کیے گئے جن میں 42 ہزار افغان باشندے شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ترکیہ میں مزید 14 غیرقانونی افغان پناہ گزین گرفتار