slotcosino Publish time 2026-1-19 21:04:07

جہاز کی سیٹس کھڑکیوں کی سیدھ میں کیوں نہیں لگائی جاتیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548310_7634556_5_updates.jpg
— فائل فوٹو

جہاز میں سیٹس کھڑکیوں کے بالکل سامنے نہیں ہوتیں اور عموماََ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیٹوں کی یہ ترتیب مسافروں کے تحفظ کے لیے ہوتی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز میں کھڑکیاں اس کی ساخت کے مطابق بنائی جاتی ہیں اور اونچائی پر دباؤ کی تبدیلیوں کو برداشت کرنے کے لیے جہاز کو جتنی مضبوطی درکار ہوتی ہے اسی حساب سے اس کی تمام سیٹس کے درمیان فاصلہرکھا جاتا ہے۔

جہاز ساز کمپنیوں کا مقصد ایک معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت سے سمجھوتہ کیے بغیر اپنی آمدنی کو بڑھانا بھی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530461_012505_updates.jpg
ہوائی جہاز اپنے پیچھے یہ سفید لکیریں کیوں چھوڑ جاتے ہیں؟

جہاز کے گزر جانے کے بعد اس کے پیچھے آسمان پر سفید لکیریں دیکھ کر یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ آخر یہ لکیریں کیوں اور کیسے بنتی ہیں؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جہاز کی سیٹس کو کھڑکیوں کی سیدھ میں لانے سے اس میں زیادہ سیٹیں لگانا مشکل ہوگا اور حفاظتی معیار کی وجہ سے طیارہ ساز کمپنیوں کی آمدنی میں کمی آئے گی۔ اسی لیے کمپنیوں نے جہاز میں سیٹس لگانے کے لیے اپنا ایک معیاری طریقے کار بنایا ہوا ہے اور جہاز میں سیٹس ہمیشہ اسی طریقے کار کے حساب سے لگاتی ہیں۔

تمام ہوائی جہازوں کے ڈیزائن اور ان میں کھڑکیوں کی پوزیشن مختلف ہوتی ہے، ہر جہاز کے ڈیزائن اور اس کی کھڑکیوں کی پوزیشن کے حساب سے ان کی سیدھ میں سیٹیں لگانے سے جہاز ساز کمپنیوں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

اس لیے جہاز میں سیٹیں لگانے کا معیاری طریقہ کار اور جہاز میں کھڑکیوں کی پوزیشن، دونوں شاذ و نادر ہی مماثل ہوتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جہاز کی سیٹس کھڑکیوں کی سیدھ میں کیوں نہیں لگائی جاتیں؟