slotcosino Publish time 2026-1-19 21:04:09

گووندا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548342_380836_11_updates.jpgفائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے بالآخر اپنی اہلیہ سُنیتا آہوجا کے ساتھ طلاق کی گردش کرتی افواہوں کو سازش قرار دے دیا۔

37 برس سے ازدواجی رشتہ نبھانے والے گووندا نے ایک انٹرویو میں ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اس لیے بول رہا ہوں کیونکہ خاموش رہنے سے میں خود کو کمزور محسوس کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 62 سالہ اداکار نے کہا کہ میں نے حالیہ دنوں میں نے یہ محسوس کیا کہ جب ہم خاموش رہتے ہیں تو یا تو ہمیں کمزور سمجھا جاتا ہے یا یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ مسئلہ ہم خود ہیں، اسی لیے آج میں جواب دے رہا ہوں۔

اداکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے خاندان کے کچھ افراد لاشعوری طور پر اس معاملے میں ملوث ہو سکتے ہیں اور ابتدا میں ان کو یہ اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ انہیں ایک بڑی سازش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے خاندان متاثر ہوتا ہے اور پھر یہ اثر معاشرے تک پھیل جاتا ہے۔

انٹرویو کے دوران گووندا نے اپنے کام کے انتخاب پر بھی بات کی اور بتایا کہ میری اہلیہ اکثر کہتی ہیں کہ جو تم چاہتے ہو وہ تمہیں ملتا نہیں اور جو مل جاتا ہے وہ تمہیں دراصل چاہیے نہیں ہوتا، پھر گھر کیسے چلے گا؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547729_052039_updates.jpg
گووندا کے مبینہ افیئرز پر اہلیہ سنیتا آہوجا کی گفتگو

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے ازدواجی تنازعات اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکار نے مزید کہا کہ میری اہلیہ کبھی یہ تصور بھی نہیں کر سکتیں کہ انہیں خود ایک بڑی سازش میں لاشعوری طور پر شامل کر دیا گیا ہے اور انہیں اس طرح میدان میں اتار دیا گیا جیسے کرکٹ میں اوپننگ بیٹسمین کو اتارا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گووندا اور سُنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی، وہ فروری 2025 سے طلاق کی افواہوں کی زد میں ہیں، تاہم اداکار کے حالیہ بیان کے بعد ان قیاس آرائیوں پر خاصی حد تک وضاحت سامنے آ گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: گووندا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی