ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548364_6402987_%D8%B2%D8%A7%D8%B1%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس کے معاملے پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کل تک دونوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547093_035029_updates.jpg
متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت میں وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دو مرتبہ ضمانت مسترد ہوئی ہے اور اب ان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے، وکیل سے کوئی زیادتی ہو بھی جائے تو جج کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جج صاحب ہر 15 منٹ بعد کیس چلا رہے ہیں، ایمان مزاری ایک خاتون ہیں ان کی طبیعت ناساز ہے۔
Pages:
[1]