اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس کے معاملے پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کل تک دونوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔
عدالت میں وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دو مرتبہ ضمانت مسترد ہوئی ہے اور اب ان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے، وکیل سے کوئی زیادتی ہو بھی جائے تو جج کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جج صاحب ہر 15 منٹ بعد کیس چلا رہے ہیں، ایمان مزاری ایک خاتون ہیں ان کی طبیعت ناساز ہے۔