slotcosino Publish time 2026-1-20 02:55:25

بنگلادیش: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم ریلی میں خطاب کے دوران گرکر انتقال کرگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548412_1573703_ABULHASAM_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم احتجاجی ریلی کے دوراں خطاب کرتے ہوئے اچانگ بے ہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کرگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کے وقت ریلی کے مقام پر تقریر کے دوران ابوالہیثم کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع شہر کے نجی اسپتال منان ہارٹ فاؤنڈیشن لے جایا گیا، جہاں شام تقریباً ساڑھے چار بجے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-19/1492469_054631_updates.jpg
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران شفیق الرحمان دو بار بے ہوش ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کےرہنما شجاع الدین نے کہا کہ میں ان کے بالکل پاس کھڑا تھا جب وہ تقریر کر رہے تھے، وہ میرے ہاتھوں میں گر پڑے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابوالہیثمکو جب اسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ ریلی کشٹیا-3 (صدر) حلقے سے جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار امیر حمزہ کو مبینہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف آواز احتجاجی طور پر نکالی گئی تھی۔

ریلی کا آغاز دوپہر ساڑھے تین بجے کشٹیا میونسپلٹی سے ہوا، جو این ایس روڈ سے ہوتی ہوئی ایکتارا موڑ تک پہنچی، جہاں ابوالہیثمنے آخری سانس لی۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم ریلی میں خطاب کے دوران گرکر انتقال کرگئے