slotcosino Publish time 2026-1-20 03:34:42

ساف ویمن فٹسال چیمپئن شپ، پاکستان برتری کے باوجود بھارت سے میچ نہ جیت سکا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548421_2269630_SaffPakIndia_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا

ساف ویمن فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان 2 مرتبہ برتری حاصل کرنے کے باوجود بھی بھارت کے خلاف میچ نہ جیت سکا۔

بھارتی ویمن ٹیم نے 1۔3 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے میچ 5۔3 سے جیت لیا۔

بنکاک میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ٹیم نے 2 مرتبہ برتری حاصل کی، کپتان کائنات بخاری نے چوتھے منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی، تاہم 10 منٹ بعد بھارت کی آریا دھاناجی نے مقابلہ برابر کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548397_063350_updates.jpg
فسٹال چیمپئن شپ: پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست رد کردی

ساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کے کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہاف ٹائم پر مقابلہ ایک۔ ایک گول سے برابر تھا، دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھارت پر پے درپے وار کئے، 26ویں منٹ میں ازوا چوہدری اور 27ویں منٹ میں انمول ہرا نے گول کرکے پاکستان کو تین۔ایک کی برتری دلائی، مگر پاکستان ٹیم اس کو برقرار نہ رکھ سکی۔

بھارت نے آخری لمحات مں جارحانہ حکمت عملی اپنا کریکے بعد دیگرے 4 گول کرکے اسکور کیے اور مقابلہ 5۔3 سے اپنے نام کرلیا۔

پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی پاکستان ٹیم ساف ویمن فٹسال چیمپئن شپ میں اگلا میچ 21 جنوری کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
Pages: [1]
View full version: ساف ویمن فٹسال چیمپئن شپ، پاکستان برتری کے باوجود بھارت سے میچ نہ جیت سکا