گل پلازا کے 26 میں سے 24 دروازے آگ لگنے کے وقت بند تھے، متاثرہ دکاندار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548424_7079434_GUL3_updates.jpgفوٹو: آئی این پی
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی 4 دکانوں کے مالک سلیمان کا کہنا ہے کہ26 میں سے 24 دروازے آگ لگنے کے وقت بند تھے، عمارت میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ دکاندار سلیمان نے کہا کہ جب آگ لگی تب یہاں نہیں تھا، بعد میں اندر گئے، کزن کو باہر نکالا، ہماری دکان میں خواتین سمیت 12 سے 15 افراد تھے، دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548400_071443_updates.jpg
سانحہ گل پلازا: لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری شناخت ممکن نہیں، ڈاکٹر عابد
ڈاکٹر عابد نے کہا کہ مربوط، منظم، مکمل طور پر تکنیکی بنیادوں پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ دوسرے کزن کو کال کی تو کہا زندہ بچنا مشکل ہے، ہم نے بہت سے لوگوں کو خود عمارت سے باہر نکالا تھا، کچھ لوگ بےہوش بھی زمین پر گرے ہوئے تھے۔
سلیمان نے کہا کہ میرے لاپتا ورکرز میں یاسین، عارف اور صداقت شامل ہیں، میرے کزن عبداللّٰہ، نعمت اللّٰہ، عثمان اور بھانجا یوسف بھی لاپتا ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548386_054857_updates.jpg
کراچی: گل پلازا میں آگ لگنے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی پہلی منزل پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک اور دکاندار شاہد زبیر نے کہا کہ ٹوٹل 26 گیٹ ہیں رات دس بجے تمام گیٹ بند اور صرف دو راستے کھلے ہوتے ہیں، گراؤنڈ فلور پر آگ لگی ہم میز نائن پر تھے، آگ انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلی، پوری مارکیٹ میں دھواں بھر گیا۔
دکاندار نے کہا کہ میرے ورکرز، دیگر دکاندار اور شاپنگ کرنے والے جمع تھے، دکان سے باہر نکل کر میں بےہوش ہوگیا تھا۔
Pages:
[1]