کابل: داعش نے ریسٹورنٹ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548616_7459214_kabul_updates.jpgافغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔
ریسٹورنٹ دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک چینی نژاد مسلم شہری اور 6 افغان شہری شامل ہیں، چینی مسلم شہری عبدالماجد چین کے علاقے سنکیانگ کا رہائشی تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548387_053500_updates.jpg
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 20زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک ہوا، ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔
واضح رہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 4 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔
Pages:
[1]