افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔
ریسٹورنٹ دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک چینی نژاد مسلم شہری اور 6 افغان شہری شامل ہیں، چینی مسلم شہری عبدالماجد چین کے علاقے سنکیانگ کا رہائشی تھا۔
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 20زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک ہوا، ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔
واضح رہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 4 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔