جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548626_872734_%D8%AC%DA%BE%D8%AF%D8%B3%D9%BE_updates.jpg— فائل فوٹو
روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے اور پیٹرول پمپ کی غیر قانونی تعمیر کی خبروں پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے جامعہ کراچی کی اراضی پر بننے والے غیر قانونی پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شرقی کے دفتر سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دستخط سے باقاعدہ خط بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول پمپ کا این او سی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے خط اور مختیار کار کی رپورٹ کے ضمن میں منسوخ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548392_061036_updates.jpg
جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے، غیر قانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر کا نوٹس لینے کی اپیل
صدر انجمن اساتذہ نے واضح کیا کہ وہ جامعہ کراچی کی اراضی کے دفاع کے معاملے میں انتظامیہ کی تمام مثبت اور سنجیدہ کوششوں کے ساتھ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
این او سی کی منسوخی کے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر 22 اسکیم 33 تعلقہ گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ حافظ پیٹرول پمپ کی این او سی جو اس سے قبل جاری ہوئی تھی اب منسوخ کردی گئی ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی نے پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کردیا ہے، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کو خالی کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس پیٹرول پمپ کی 33 سالہ لیز کی مدت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور اب اس پر قبضہ ختم کرایا جارہا ہے جبکہ محکمہ بورڈز و جامعات نے یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ بھی خالی کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔
Pages:
[1]