Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 736|Reply: 0

جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195480
Post time 2026-1-20 15:16:02 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے اور پیٹرول پمپ کی غیر قانونی تعمیر کی خبروں پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے جامعہ کراچی کی اراضی پر بننے والے غیر قانونی پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شرقی کے دفتر سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دستخط سے باقاعدہ خط بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول پمپ کا این او سی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے خط اور مختیار کار کی رپورٹ کے ضمن میں منسوخ کیا گیا ہے۔   
جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے، غیر قانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر کا نوٹس لینے کی اپیل

صدر انجمن اساتذہ نے واضح کیا کہ وہ جامعہ کراچی کی اراضی کے دفاع کے معاملے میں انتظامیہ کی تمام مثبت اور سنجیدہ کوششوں کے ساتھ ہیں۔   

این او سی کی منسوخی کے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر 22 اسکیم 33 تعلقہ گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ حافظ پیٹرول پمپ کی این او سی جو اس سے قبل جاری ہوئی تھی اب منسوخ کردی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی نے پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کردیا ہے، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کو خالی کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس پیٹرول پمپ کی 33 سالہ لیز کی مدت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور اب اس پر قبضہ ختم کرایا جارہا ہے جبکہ محکمہ بورڈز و جامعات نے یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ بھی خالی کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-20 11:21 GMT+5 , Processed in 0.049774 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list