ہوائی جہاز کی کھڑکی میں یہ چھوٹا سا ’سوراخ‘ کیوں ہوتا ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548633_9480097_1_updates.jpg— فائل فوٹو
ہوائی جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں ایک چھوٹا سا سوراخ موجود ہوتا ہے اور جن لوگوں نے اس پر غور کیا ہوگا، ان کے ذہن میں یہ سوال لازمی آیا ہوگا کہ آخر اس سوراخ کی موجودگی کا مقصد کیا ہے؟
یہ سوراخ ہوائی جہاز میں انجینئرنگ اور ڈیزائن کی تاریخ کا ایک اہم حصّہ ہے اور انہیں’بلیڈ ہولز‘ کہا جاتا ہے۔
ہوائی جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں یہ سوراخ بنانے کی وجہ اونچائی پر ہوا میں آکسیجن کے تناسب میں کمی ہے۔
دراصل، آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جہاز کے کیبن کو دباؤ میں رکھا جاتا ہے تاکہ مسافر اور کیبن کریو آسانی سے سانس لے سکیں، اس عمل کو جیٹ انجن کی مدد سے کیبن میں ہوا پمپ کر کے ممکن بنایا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548310_021715_updates.jpg
جہاز کی سیٹس کھڑکیوں کی سیدھ میں کیوں نہیں لگائی جاتیں؟
جہاز میں سیٹیں کھڑکیوں کے بالکل سامنے نہیں ہوتیں اور عموماََ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیٹوں کی یہ ترتیب مسافروں کے تحفظ کے لیے ہوتی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اب مسئلہ یہ ہے کہ آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جیٹ انجن کا ہوا پمپ کر کے جہاز کے کیبن کو زیادہ دباؤ میں رکھنا بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ کیبن میں موجود دباؤ اور باہر کی ہوا کے دباؤ میں فرق ہونے کی وجہ سے جہاز کی کھڑکیوں کے شیشوں پر دباؤ پڑے گا۔
سفر کے دوران ہوائی جہاز، مسافروں اور جہاز کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیبن اور باہر کی ہوا کے دباؤ کو برابر رکھنا بہت ضروری ہے اور اسی مقصد کے لیے جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں سوراخ یعنی ’بلیڈ ہولز‘ بنائے جاتے ہیں۔
Pages:
[1]