slotcosino Publish time 2026-1-20 19:10:00

سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548672_1427851_4a_updates.jpg— فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر ایک سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سلینا گومز نے ایک کے بعد ایک ہائی پروفائل ایونٹس میں شرکت کرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی شیئر کی ہے۔

اس سیلفی میں وہ سفید رنگ کا ٹینک ٹاپ پہنے، بالوں کا سر پر جوڑا بنائے اور میک اپ کیے بغیر بالکل فریش اور پُر سکون نظر آ رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548672_7072546_4_updates.jpgفوٹو — اسکرین شاٹ

سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر سیلفی ان کے برانڈ ریئر بیوٹی کی ٹیزا کے ساتھ شراکت داری کے بعد سامنے آئی ہے۔

اُنہوں نے اپنے برانڈ ریئر بیوٹی کا آغاز 2020ء میں کیا تھا کیونکہ وہ ایک ایسا برانڈ لانچ کرنا چاہتی تھیں جو لوگوں کو اپنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کو بھی قبول کرنے کی ترغیب دے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514422_093824_updates.jpg
سلینا گومز نے بینی بلانکو سے شادی کرلی، تصاویر بھی شیئر کردیں

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گلوکارہ نے اپنے برانڈ کے لانچ کے وقت کہا تھا کہ آپ کی تعریف کسی تصویر پر لائک یا کمنٹ کیے جانے سے نہیں ہوتی ہے اور میرا یہ’ریئر بیوٹی‘ برانڈ بھی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لانچ نہیں کیا جا رہا کہ دوسرے لوگ آپ کو کس طرح دیکھتے ہیں بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ خود کو کیسے دیکھتے ہیں۔

سلینا گومز نے اب بغیر میک اپ کے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ایک بار پھر انسان کی انفرادیت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل