معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر ایک سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سلینا گومز نے ایک کے بعد ایک ہائی پروفائل ایونٹس میں شرکت کرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی شیئر کی ہے۔
اس سیلفی میں وہ سفید رنگ کا ٹینک ٹاپ پہنے، بالوں کا سر پر جوڑا بنائے اور میک اپ کیے بغیر بالکل فریش اور پُر سکون نظر آ رہی ہیں۔ فوٹو — اسکرین شاٹ
سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر سیلفی ان کے برانڈ ریئر بیوٹی کی ٹیزا کے ساتھ شراکت داری کے بعد سامنے آئی ہے۔
اُنہوں نے اپنے برانڈ ریئر بیوٹی کا آغاز 2020ء میں کیا تھا کیونکہ وہ ایک ایسا برانڈ لانچ کرنا چاہتی تھیں جو لوگوں کو اپنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کو بھی قبول کرنے کی ترغیب دے۔
سلینا گومز نے بینی بلانکو سے شادی کرلی، تصاویر بھی شیئر کردیں
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔
گلوکارہ نے اپنے برانڈ کے لانچ کے وقت کہا تھا کہ آپ کی تعریف کسی تصویر پر لائک یا کمنٹ کیے جانے سے نہیں ہوتی ہے اور میرا یہ’ریئر بیوٹی‘ برانڈ بھی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لانچ نہیں کیا جا رہا کہ دوسرے لوگ آپ کو کس طرح دیکھتے ہیں بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ خود کو کیسے دیکھتے ہیں۔
سلینا گومز نے اب بغیر میک اپ کے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ایک بار پھر انسان کی انفرادیت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔