slotcosino Publish time 2026-1-20 19:10:03

وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548680_5503087_07_updates.jpgفائل فوٹو

وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539598_110302_updates.jpg
ملک میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

نیپرا کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد