وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو کے ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے، نیپرا نے میٹر لگانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزارت توانائی نے پابندی لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سولر گرین میٹر لگانے پر پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ملک میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
نیپرا کے ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے
لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر لگانا بند کر دیے ہیں، اب نئی سولر گرین میٹر پالیسی آنے پر ہی میٹر لگائے جائیں گے۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ دیگر تمام ڈسکوز نے بھی سولر کنکشن دینا بند کر دیے ہیں۔