slotcosino Publish time 2026-1-20 21:08:22

بلاول بھٹو کی لانچنگ گل پلازا میں جل رہی ہے: نعیم الرحمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548711_7524866_%DA%A9%D8%A7%D9%81_updates.jpgفائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، پچھلے دنوں بلاول بھٹو نے ڈھائی گھنٹے کی گفتگو کی، ان کی لانچنگ گل پلازا میں جل رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازا سانحے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ آگ کیسے لگی، بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے وہاں کرپشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے کالے قانون کو واپس لے، الیکشن ہونا چاہیے اور بااختیار ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547984_053631_updates.jpg
عمارتوں میں کوئی حفاظتی میکینزم نہیں، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ عمارتوں میں ایسا کوئی میکینزم نہیں، جس سے شہری محفوظ رہ سکیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ ہم 15 فروری تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ اور دیگر آپشن کا اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس لاکر اسلام آباد کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، یہ خوفزدہ ہیں کہ انتخابات ہار جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں، خان، سرداروں اور چوہدری کا ایک زبردست نیٹ ورک ہے، بیورو کریسی بھی اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلی آرہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جتنی بھی پارٹیاں حکومت میں آتی ہیں وہ بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتیں، مقامی حکومت جمہوریت کی نرسری ہے۔
Pages: [1]
View full version: بلاول بھٹو کی لانچنگ گل پلازا میں جل رہی ہے: نعیم الرحمان