slotcosino Publish time 2026-1-20 21:09:11

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا اسکرپٹ تبدیل کیا گیا: رشمیکا مندانا کا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548703_8512938_News12_updates.jpg---فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم سکندر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے فلم سکندر کے لیے حامی بھری تھی تو اس وقت اس کا اسکرپٹ کچھ اور تھا، بعد میں فلم کی کہانی میں خاصی تبدیلیاں کی گئیں۔

تیلگو صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا نے بتایا کہ ابتدائی ملاقاتوں میں ہدایتکار اے آر مرگداس نے جو کہانی سنائی تھی وہ حتمی فلم سے کافی مختلف تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے اسکرپٹ سنا تھا تو وہ کچھ اور تھا لیکن بعد میں حالات بدل گئے۔ فلموں میں اس طرح کی تبدیلیاں عام ہوتی ہیں، خاص طور پر بڑی کمرشل فلموں میں جہاں اداکاری، ایڈیٹنگ اور ریلیز ٹائمنگ جیسے عوامل کہانی کو متاثر کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-23/1453842_024354_updates.jpg
سلمان خان کی فلم سکندر پر کاپی کے الزامات لگنے لگے

انڈین سپر اسٹار سلمان کی آئندہ آنے والی فلم سکندر کے ایک گانے زہرہ جبین نے مقبولیت کے ساتھ اس کے اصل نہ ہونے کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ فلم سکندر میں رشمیکا نے سلمان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا جسے فلم کے پہلے حصے میں ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد مکمل کہانی سلمان خان کے بدلے کے گرد گھومتی ہے جبکہ ولن کا کردار اداکار ستھیا راج نے نبھایا تھا۔

اگرچہ فلم ’سکندر‘ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی روایتی فلم تھی مگر فلم باکس آفس پر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔

فلم نے بھارت میں تقریباً 110 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 184 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جو تقریباً 200 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں کم سمجھا جا رہا ہے۔

اسی بناء پر فلم سکندر کو تجارتی طور پر ناکام قرار دیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا اسکرپٹ تبدیل کیا گیا: رشمیکا مندانا کا انکشاف