Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 146|Reply: 0

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا اسکرپٹ تبدیل کیا گیا: رشمیکا مندانا کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195633
Post time 2026-1-20 21:09:11 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم سکندر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے فلم سکندر کے لیے حامی بھری تھی تو اس وقت اس کا اسکرپٹ کچھ اور تھا، بعد میں فلم کی کہانی میں خاصی تبدیلیاں کی گئیں۔

تیلگو صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا نے بتایا کہ ابتدائی ملاقاتوں میں ہدایتکار اے آر مرگداس نے جو کہانی سنائی تھی وہ حتمی فلم سے کافی مختلف تھی۔  

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے اسکرپٹ سنا تھا تو وہ کچھ اور تھا لیکن بعد میں حالات بدل گئے۔ فلموں میں اس طرح کی تبدیلیاں عام ہوتی ہیں، خاص طور پر بڑی کمرشل فلموں میں جہاں اداکاری، ایڈیٹنگ اور ریلیز ٹائمنگ جیسے عوامل کہانی کو متاثر کرتے ہیں۔   
سلمان خان کی فلم سکندر پر کاپی کے الزامات لگنے لگے

انڈین سپر اسٹار سلمان کی آئندہ آنے والی فلم سکندر کے ایک گانے زہرہ جبین نے مقبولیت کے ساتھ اس کے اصل نہ ہونے کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔    

واضح رہے کہ فلم سکندر میں رشمیکا نے سلمان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا جسے فلم کے پہلے حصے میں ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد مکمل کہانی سلمان خان کے بدلے کے گرد گھومتی ہے جبکہ ولن کا کردار اداکار ستھیا راج نے نبھایا تھا۔

اگرچہ فلم ’سکندر‘ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی روایتی فلم تھی مگر فلم باکس آفس پر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔  

فلم نے بھارت میں تقریباً 110 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 184 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جو تقریباً 200 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں کم سمجھا جا رہا ہے۔  

اسی بناء پر فلم سکندر کو تجارتی طور پر ناکام قرار دیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-20 17:16 GMT+5 , Processed in 0.047579 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list