یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548740_187599_GAZA-new_updates.jpgیہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے عین مطابق ہے: اماراتی وزیر خارجہمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ابوظبی سے اماراتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اماراتی صدر کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد الله کے مطابق یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے عین مطابق ہے، متحدہ عرب امارات کو صدر ٹرمپ کی قیادت اور عالمی امن کے لیے ان کے عزم پر مکمل اعتماد ہے۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امارات کا یہ فیصلہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ امن بورڈ کے مشن میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
Pages:
[1]