slotcosino Publish time 2026-1-21 04:17:37

بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا تھا، راحت فتح علی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548760_5485001_RahatFateh_updates.jpg

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے تھے۔

راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں شوز کیے اور رخصتی کے گیت بھی گائے لیکن اپنی بیٹی ماہین کی رخصتی پر گاتے ہوئے اُن کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں۔

پاکستان آئیڈل کے سیٹ پر جیو نیوز سے گفتگو میں معروف گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے دنوں میں پاکستان آئیڈل اور بہت سے شوز میں مصروف رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ نے بیٹی کی شادی کے تمام انتظامات دیکھے، بیٹی ماہین کی رخصتی پر انہیں اپنے والد فرخ فتح علی خاں اور استاد نصرت فتح علی خان کی بہت یاد آئی۔
Pages: [1]
View full version: بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا تھا، راحت فتح علی