وزیراعلیٰ کل ملنے والی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ پر برہم ہوئے، ناصر شاہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548761_7219787_NasirShah2_updates.jpgفائل فوٹوصوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کل ملنے والی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ پر برہم ہوئے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ گل پلازا واقعہ حکومت اور عمارتوں کے مکینوں کی آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548426_113547_updates.jpg
سانحہ گل پلازا، سندھ حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا پر صوبائی حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو کل ہی ملی، جس پر وہ برہم ہوئے کہ پہلے کیوں نہیں دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام عمارتوں میں فائر الارم لگانے کی ہدایت کی ہے، ان معاملات میں آباد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ گل پلازا میں آگ لگی تو 10 سے 15 منٹ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی، صوبائی حکومت بری الذمہ نہیں ہے، ہماری ذمے داری بنتی ہے، مانتے ہیں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے۔
Pages:
[1]