صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کل ملنے والی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ پر برہم ہوئے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ گل پلازا واقعہ حکومت اور عمارتوں کے مکینوں کی آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے۔
سانحہ گل پلازا، سندھ حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا پر صوبائی حکومت خود کو بری الذمہ نہیں سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو کل ہی ملی، جس پر وہ برہم ہوئے کہ پہلے کیوں نہیں دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام عمارتوں میں فائر الارم لگانے کی ہدایت کی ہے، ان معاملات میں آباد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ گل پلازا میں آگ لگی تو 10 سے 15 منٹ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی، صوبائی حکومت بری الذمہ نہیں ہے، ہماری ذمے داری بنتی ہے، مانتے ہیں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے۔