slotcosino Publish time 2026-1-21 15:19:45

انڈے وزن میں کمی کیلئے محفوظ یا نقصان دہ؟ اہم سوالات کے سادہ جواب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548962_1264551_News1_updates.jpg
---فائل فوٹو

ماہرین غذائیت کی جانب سے سپر فوڈ قرار دیے گئے انڈوں کے بارے میں ہمیشہ سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ کبھی انہیں صحت بخش غذا کہا جاتا ہے اور کبھی کولیسٹرول یا وزن بڑھنے کا سبب۔ اسی الجھن کو دور کرنے کے لیے ماہرین نے انڈوں سے متعلق عام سوالات کے واضح اور سادہ جواب دیے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق انڈے بہترین ناشتہ ہیں کیونکہ یہ زیادہ دیر تک معدہ بھرا رکھتے ہیں اور غیر ضروری بھوک کو کم کرتے ہیں۔ فیٹی لیور کے مریض بھی اعتدال میں انڈے کھا سکتے ہیں کیونکہ پروٹین جگر کی صحت کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547369_013745_updates.jpg
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد

کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غذائی ماہرین کا بتانا ہے کہ زیادہ تر صحت مند افراد میں انڈے کولیسٹرول نہیں بڑھاتے۔

تحقیق کے مطابق جسم خود کولیسٹرول کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرتا ہے، وزن کم کرنے والوں کے لیے بھی انڈے مفید ہیں کیونکہ یہ پیٹ کی چربی کم کرنے اور بغیر بھوک کے کھانے کی خواہشات پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

انڈوں میں تقریباً صفر کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں اس لیے یہ بلڈ شوگر کو نہیں بڑھاتے اور شوگر یا انسولین کے مسائل رکھنے والوں کے لیے بھی موزوں ہیں۔ انڈے کافی یا گرین ٹی کے ساتھ کھانے سے بھی صحت پر کسی قسم کے نقصان کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق عام طور پر انڈے معدے میں گیس یا اپھارہ نہیں کرتے تاہم اگر کسی کو گیس کی شکایت ہو تو مقدار یا انڈے کھانے کا طریقہ بدلنا چاہیے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547669_090211_updates.jpg
سائنسدانوں نے کم کیلوریز کیساتھ انسولین نہ بڑھانے والی قدرتی شکر تیار کرلی

سائنسدانوں نے ایک نئی قدرتی شکر تیار کرنے کا مؤثر طریقہ دریافت کر لیا ہے جو کم کیلوریز ہونے کے ساتھ ساتھ انسولین کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں کرتی اور عام چینی جیسا ہی ذائقہ رکھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرین کی جانب سے کچے انڈے کھانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس سے سالمونیلا انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ پکے ہوئے انڈوں کا پروٹین زیادہ بہتر طور پر جسم میں جذب ہوتا ہے۔

انڈے کھانے کا بہترین طریقہ

ابلے ہوئے، پوچڈ، اسکریمبل یا آملیٹ؛ سب ہی طریقے محفوظ ہیں۔ عام طور پر روزانہ ایک سے دو مکمل انڈے بالغ افراد کے لیے کافی اور محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: انڈے وزن میں کمی کیلئے محفوظ یا نقصان دہ؟ اہم سوالات کے سادہ جواب