دادو میں گلے کی خطرناک بیماری سے بچوں کی اموات بڑھ کر 4 ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548981_1918805_%D9%85%D8%A7%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوسندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری ڈفتھیریا سے بچوں کی اموات بڑھ کر 4 ہوگئی۔
ڈاکٹر محمد عیسی سوڈہر کا کہنا ہے کہ گلے کی بیماری سے متاثرہ ایک اور زیر علاج بچی کا کراچی میں انتقال ہوا۔
بچی کے ورثاء نے کہا کہ متوفی بچی ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548394_062608_updates.jpg
میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
ضلع دادو میں میہڑ کے گاؤں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دادو کے مطابق وائرس سے بیمار 4 بچوں کا علاج کراچی کےاسپتال میں جاری ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گزشتہ دنوں میہڑ کے گاؤں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے تھے۔ انفیکشن سے بیمار 3 بچوں کا کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر امداد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بخار کے بعد خطرناک انفیکشن سے گلے میں درد ہوتا ہے، یہ انفیکشن ایک بچے سے دیگر بچوں میں پھیل گیا۔
Pages:
[1]