slotcosino Publish time 2026-1-21 20:31:59

خواجہ آصف نے اٹھارہویں ترمیم پر جو بات کی اسے پالیسی بیان سمجھیں گے، نوید قمر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549027_913446_%D9%88%D9%85_updates.jpgفائل فوٹو

رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے کل کے بیان کو حکومت کا پالیسی بیان سمجھیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے کراچی گل پلازا آگ کی بات کی اور ساتھ اٹھارھویں ترمیم لے آئے، اب آپ میونسپل سروس کو بھی وفاق کو دینا چاہتے ہیں تو اللّٰہ خیر کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548721_053422_updates.jpg
خواجہ آصف نے 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 18 ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نوید قمر نے کہا کہ آپ نے ملک کے ساتھ بہت تجربے کیے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، آپ کہتے ہیں صوبوں کے وسائل پکڑ کر مرکز کو دو۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے کہا کہ وفاق سے درخواست کرتا ہوں کہ تجربہ کرنا بند کرے، حکومت اہم آئینی معلامات پر اور لوگوں کی فلاح پر توجہ دیں۔

اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری ذاتی آراء ہوتی ہیں، انہیں ذاتی آراء کے طور پر ہی لیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیا تھا۔

خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازا پر افسوس کا اظہار کیا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیا۔
Pages: [1]
View full version: خواجہ آصف نے اٹھارہویں ترمیم پر جو بات کی اسے پالیسی بیان سمجھیں گے، نوید قمر