Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 774|Reply: 0

خواجہ آصف نے اٹھارہویں ترمیم پر جو بات کی اسے پالیسی بیان سمجھیں گے، نوید قمر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196019
Post time 2026-1-21 20:31:59 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے کل کے بیان کو حکومت کا پالیسی بیان سمجھیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے کراچی گل پلازا آگ کی بات کی اور ساتھ اٹھارھویں ترمیم لے آئے، اب آپ میونسپل سروس کو بھی وفاق کو دینا چاہتے ہیں تو اللّٰہ خیر کرے۔   
خواجہ آصف نے 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 18 ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا۔   

نوید قمر نے کہا کہ آپ نے ملک کے ساتھ بہت تجربے کیے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، آپ کہتے ہیں صوبوں کے وسائل پکڑ کر مرکز کو دو۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے کہا کہ وفاق سے درخواست کرتا ہوں کہ تجربہ کرنا بند کرے، حکومت اہم آئینی معلامات پر اور لوگوں کی فلاح پر توجہ دیں۔

اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری ذاتی آراء ہوتی ہیں، انہیں ذاتی آراء کے طور پر ہی لیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیا تھا۔

خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازا پر افسوس کا اظہار کیا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 16:57 GMT+5 , Processed in 0.046884 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list