slotcosino Publish time 2026-1-21 21:11:14

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھین لیا، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549044_8407941_10_updates.jpg— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اسٹیج پر سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھین لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اسٹیج پر اپنے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح سے مسکراتے ہوئے فون لینے کے بعد سامنے کیمرہ مین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں اداکار نے مداح کو اس کا فون واپس کردیا پھر ایک اور مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اُنہوں نے اس سے بھی فون لے لیا اور اسے بھی کمرہ مین کی طرف دیکھنے کو کہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1548985_122518_updates.jpg
’یہ انکل کون ہیں؟‘، ترک اداکارہ کا شاہ رخ خان کیساتھ اپنی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردِعمل

معروف ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے ارسل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ریاض میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی تقریب سے شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین بھارتی اداکار کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اُنہوں نے ایسا صرف پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے کیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تکبر ہے۔
Pages: [1]
View full version: شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھین لیا، ویڈیو وائرل