slotcosino Publish time 2026-1-22 04:57:55

سردیوں میں روزانہ وٹامن ڈی کی ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549103_4604817_flu_updates.jpgموسم سرما کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے سے فلو سے محفوظ رہنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موسم سرما میں وٹامن ڈی کی روزانہ ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موسم سرما کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے سے فلو سے محفوظ رہنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

برطانیہ کے سائنسدانوں نے تحقیق سے یہ پتہ لگایا کہ شدید وٹامن ڈی کی کمی والے افراد میں سانس کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان ان لوگوں سے 33 فیصد زیادہ پایا گیا جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجودتھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-04-09/756487_110629_updates.jpg
فلو اور کھانسی کا علاج ان 7 غذاؤں سے کریں

موسم کے بدلتے ہی کمزور قوت مدافعت رکھنے والوں کو فوراً وائرل بیماریاں گھیر لیتی ہیں جن میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام ہیں ، ان کا علاج غذاؤں سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ ریسرچ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہے، جس میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار کو یقینی بنانا سانس کی نالی کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح پر مجموعی سطح پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا کسی بھی نسلی آبادی جس میں وٹامن ڈی کی کمی زیادہ ہو، اسے حفاظتی ڈوز کے بارے میں معلومات پہنچانے کو ہدف بنایا جانا چاہیے۔ برطانیہ میں سورج کی روشنی کا وٹامن جو واحد سپلیمنٹ ہے جسے این ایچ ایس ہر کسی کو روزانہ خزاں اور سردیوں کے دوران لینے کی سفارش کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548291_124822_updates.jpg
سرد موسم میں سینے کی جکڑن اور ناک بند ہونے کی شکایت کیوں بڑھ جاتی ہے؟

سردیوں کے دوران یہ مسائل خصوصاً شہروں اور میدانی علاقوں میں زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انھوں نے کہا جن میں وٹامن ڈی کی کمی زیادہ ہوتی ہے جیسے کمسن بچے اور سیاہ رنگ کی جلد والے افراد انہیں پورے سال روزانہ سپلیمنٹ لینا چاہیے۔ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے ہڈیاں، دانت اور پٹھے صحت مند رہتے ہیں۔

وہ افراد جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجود نہ ہو تو انھیں نہ صرف ہڈیوں میں درد (جسے اوسٹیومالیشیا کہا جاتا ہے) بلکہ شدید انفیکشنز جیسے فلو بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages: [1]
View full version: سردیوں میں روزانہ وٹامن ڈی کی ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق