Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 498|Reply: 0

سردیوں میں روزانہ وٹامن ڈی کی ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196172
Post time 2026-1-22 04:57:55 | Show all posts |Read mode
  موسم سرما کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے سے فلو سے محفوظ رہنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موسم سرما میں وٹامن ڈی کی روزانہ ڈوز فلو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موسم سرما کے دوران وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے سے فلو سے محفوظ رہنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

برطانیہ کے سائنسدانوں نے تحقیق سے یہ پتہ لگایا کہ شدید وٹامن ڈی کی کمی والے افراد میں سانس کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان ان لوگوں سے 33 فیصد زیادہ پایا گیا جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجود  تھی۔   
فلو اور کھانسی کا علاج ان 7 غذاؤں سے کریں

موسم کے بدلتے ہی کمزور قوت مدافعت رکھنے والوں کو فوراً وائرل بیماریاں گھیر لیتی ہیں جن میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام ہیں ، ان کا علاج غذاؤں سے بھی کیا جا سکتا ہے ۔    

یہ ریسرچ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہے، جس میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار کو یقینی بنانا سانس کی نالی کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کی شرح پر مجموعی سطح پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔  

سائنسدانوں نے کہا کسی بھی نسلی آبادی جس میں وٹامن ڈی کی کمی زیادہ ہو، اسے حفاظتی ڈوز کے بارے میں معلومات پہنچانے کو ہدف بنایا جانا چاہیے۔ برطانیہ میں سورج کی روشنی کا وٹامن جو واحد سپلیمنٹ ہے جسے این ایچ ایس ہر کسی کو روزانہ خزاں اور سردیوں کے دوران لینے کی سفارش کرتا ہے۔   
سرد موسم میں سینے کی جکڑن اور ناک بند ہونے کی شکایت کیوں بڑھ جاتی ہے؟

سردیوں کے دوران یہ مسائل خصوصاً شہروں اور میدانی علاقوں میں زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں   

انھوں نے کہا جن میں وٹامن ڈی کی کمی زیادہ ہوتی ہے جیسے کمسن بچے اور سیاہ رنگ کی جلد والے افراد انہیں پورے سال روزانہ سپلیمنٹ لینا چاہیے۔ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے ہڈیاں، دانت اور پٹھے صحت مند رہتے ہیں۔

وہ افراد جن میں وٹامن ڈی کی مناسب سطح موجود نہ ہو تو انھیں نہ صرف ہڈیوں میں درد (جسے اوسٹیومالیشیا کہا جاتا ہے) بلکہ شدید انفیکشنز جیسے فلو بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔  
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 01:00 GMT+5 , Processed in 0.053952 second(s), 32 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list