slotcosino Publish time 2026-1-22 04:57:56

ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی مسافر طیارے دنیا بھر میں منتقل کرنا شروع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549100_3721655_isrl_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ایئر لائنز اپنے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

منصوبہ بندی پہلے سے موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کچھ جہاز پہلے ہی قبرص، ایتھنز، تھائی لینڈ، امریکا اور دیگر یورپی ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی ایسے دشمن کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جو ملکی سلامتی کو خطرہ بنے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-04-16/1340944_093300_updates.jpg
ایرانی حملہ، اسرائیلی فوج نے نیواتیم ایئر بیس کی 1 اور ویڈیو جاری کر دی

اسرائیلی فوج نے ایرانی حملے سے متاثر ہونے والے نیواتیم Nevatim ایئر بیس کی ایک اور ویڈیو جاری کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنوبی اسرائیل کے نیواتیم ایئر بیس کے دورے کے دوران ایال ضمیر نے فضائیہ کے پائلٹس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج کسی بھی محاذ پر طاقتور حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کو مزید تین جدید F-35 جنگی طیارے مل گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547466_100356_updates.jpg
اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جون میں ایران کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران فضائیہ نے بے مثال عملی تجربہ حاصل کیا، جس سے مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے تیاری مزید مضبوط ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فوج کسی بھی ’’اچانک جنگ‘‘ کے امکان کے لیے بھی تیار ہے۔

دوسری جانباسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیل کے لیے سفری انتباہ میں نرمی کر دی ہے، تاہم غزہ، لبنان اور شام کی سرحدوں کے قریب سفر سے اب بھی گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی مسافر طیارے دنیا بھر میں منتقل کرنا شروع