slotcosino Publish time 2026-1-22 10:10:29

کراچی میں آج بارش کب ہوگی؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549289_1150625_rain_updates.jpg

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کی نوید سنادی جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع چمن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کوژک ٹاپ، پرانا چمن، شیلا باغ میں برف باری، شمال بالائی اور مغربی بلوچستان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

بارش و برف باری کے باعث چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے، این ایچ اے کی جانب سے ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے ۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں آج بارش کب ہوگی؟