|
|
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کی نوید سنادی جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع چمن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
کوژک ٹاپ، پرانا چمن، شیلا باغ میں برف باری، شمال بالائی اور مغربی بلوچستان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
بارش و برف باری کے باعث چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے، این ایچ اے کی جانب سے ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے ۔ |
|