گل پلازا کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی: صدر گل پلازا تاجر ایسوسی ایشن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549303_9001316_03_updates.jpgگل پلازا تاجر ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بند نہ کرتے تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے۔
تنویر پاستا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549109_024744_updates.jpg
سانحہ گل پلازہ، CCTV کی مدد سے حکام نے آگ کی ٹائم لائن تیار کرلی
کراچی کے گل پلازہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے حکام نے آگ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ مسجد سے باہر جانے کے دو راستے بھی کھلے تھے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں 55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے، 86 لاپتہ ہیں، ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
Pages:
[1]