کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549302_1445610_1_updates.jpg— فائل فوٹوکراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش معتدل شدت کی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549289_050508_updates.jpg
کراچی میں آج بارش کب ہوگی؟
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کی نوید سنادی جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکانہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
Pages:
[1]