کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش معتدل شدت کی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج بارش کب ہوگی؟
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کی نوید سنادی جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔