slotcosino Publish time 2026-1-22 16:40:13

بیٹی کو ویوز کیلئے استعمال کرنے پر ماہرِ نفسیات نے فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549313_2200251_%D8%A8%D9%86%D9%86%D8%B3%D9%84_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستانی کلینیکل ماہرِ نفسیات اور انفلوئنسر ماہین انوری نے معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو مبینہ طور پر خراب پیرنٹنگ پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماضی کے ڈرامے مہندی سے شہرت کی بلندیوں کو جھونے والی فضا علی کے دیگر مقبول ڈراموں میں سات سُر رشتوں کے، لگن، موم، ساتھ نبھانا ہے شامل ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 13 لاکھ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کافی متحریک رہتی ہیں، صرف اپنی ہی نہیں بلکہ اپنی 10 سالہ بیٹی فرال فواد کی تصاوی و ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اب حال ہی میں ایک ماہر نفسیات نے فضا علی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا پیرنٹنگ اسٹائل خراب ہے، جس سے بچوں کی نفسیات متاثر ہوسکتی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرِ نفسیات ماہین انوری نے فضا علی اور ان کی بیٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میں شدید مایوسی کے ساتھ یہ بات کر رہی ہوں۔ والدین، خاص طور پر مائیں، آخر ویوز کے لیے اپنی معصوم بیٹیوں کو کیوں استعمال کر رہی ہیں؟https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547087_034317_updates.jpg
فضا علی کا سابق شوہر کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار، بیٹی بھی شرکت کیلئے تیار

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضاء علی نے اپنی بیٹی فرال کی ویڈیو جذباتی پیغام کے ساتھ شیئر کردی، جس میں وہ اپنے والد کی بارات کے لیے تیار ہورہی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے ایک مثال شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے، ایک 15 سالہ لڑکی، جس سے میری بات ہوئی، اپنی ماں کے رویے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ براہِ کرم اپنے بچوں کی معصومیت کو سوشل میڈیا کے لیے استعمال نہ کریں۔

انہوں نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فضا علی، ذرا سوچیے کہ آپ کتنے گہرے نفسیاتی نقصان کا سبب بن رہی ہیں۔

ماہرِ نفسیات کی ویڈیو پوسٹ پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔ بعض نے پلیٹ فارم کو سنجیدہ اور تعمیری موضوع پر بات کرنے کے لیے انہیں سراہا جبکہ بعض فضا علی کی حمایت میں سامنے آئے۔
Pages: [1]
View full version: بیٹی کو ویوز کیلئے استعمال کرنے پر ماہرِ نفسیات نے فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا