slotcosino Publish time 2026-1-22 18:37:28

گل پلازا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، شرجیل میمن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549361_4992925_shar_updates.jpgفائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازا کو افسوسناک اور دردناک سمجھتے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر پاکستانی اس پر افسردہ و غمزدہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، اس سانحے کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، لاشوں کو ملبے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سانحے میں 86 افراد لاپتہ تھے دو کا پتہ چل گیا تھا وہ اسپتال میں تھے، باقی لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ نے متعلقہ لوگوں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی حکومت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549324_113716_updates.jpg
کیا سانحہ گل پلازا آخری سانحہ ہوگا؟ یہ اس شہر کے رہنے والوں کی نسل کشی ہو رہی ہے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انسانوں کی تسلیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں، ایم کیو ایم بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ہر لواحقین کی فیملی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر شہید ہوا، حکومت فائر فائٹر کی فیملی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Pages: [1]
View full version: گل پلازا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، شرجیل میمن