slotcosino Publish time 2026-1-22 21:13:28

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549395_1525895_17_updates.jpgفائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلادیش نے فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا، آئی سی سی نے ہمارے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔

آصف نذرل کا کہنا تھا کہ ہم کھیلنا چاہتے ہیں ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549329_121916_updates.jpg
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور

غالب امکان ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلایا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے بھارت سے میچ منتقل کرنے کا مطالبہ نہ ماننے پر پاکستان کی جانب سے بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلادیش کو ورلڈکپ کھیلنا ہے تو میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی کسی اور ٹیم کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان