Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 239|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196435
Post time 2026-1-22 21:13:28 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلادیش نے فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا، آئی سی سی نے ہمارے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔

آصف نذرل کا کہنا تھا کہ ہم کھیلنا چاہتے ہیں ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گا۔   
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور

غالب امکان ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔   

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلایا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے بھارت سے میچ منتقل کرنے کا مطالبہ نہ ماننے پر پاکستان کی جانب سے بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلادیش کو ورلڈکپ کھیلنا ہے تو میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی کسی اور ٹیم کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 16:43 GMT+5 , Processed in 0.047176 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list