slotcosino Publish time 2026-1-23 05:01:02

کراچی کیلئے سب مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، صوبائی وزیر ناصر شاہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549434_9436927_Nasir_updates.jpgفائل فوٹو ناصر شاہ

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ کیا اسلام آباد سے کراچی کے حالات بدل جائیں گے، کراچی کے لیے سب آکر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کھلے دل سے سیاست کی ہے، ایم کیو ایم والوں پر بات کرنا فضول ہے، جب زردارینائن زیرو گئے تو اس وقت ہمیں ایم کیو ایم کی ووٹ کے لیے کوئی ضرورت نہیں تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549432_104326_updates.jpg
ایم کیو ایم کے پاس اس وقت وہ طاقت نہیں کہ پورے نظام سے ٹکرا جائے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پنجاب کا ہر وزیر اعلیٰ لاہور کو اون کرتا ہے سندھ کا وزیر اعلیٰ کراچی کو اون نہیں کرتا، ہمیں پیپلزپارٹی سے کوئی امید نہیں رہی، کیا سندھ کے اس نظام میں رشوت اور کرپشن نہیں چل رہی؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صوبائی وزیر ناصرشاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف باتیں کرنے والوں کے قول و فعل سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی نےالذوالفقار کو کبھی اون نہیں کیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کہہ چکے ہیں کہ کراچی کو سب سے زیادہ فنڈز زرداری کے دور میں ملے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی کیلئے سب مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، صوبائی وزیر ناصر شاہ