slotcosino Publish time 2026-1-23 16:05:11

ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549614_4976647_ARKK_updates.jpgفائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کا بورڈ میں مزید خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کینیڈا کے وزیراعظم کو دی گئی دعوت کیوں واپس لے رہے ہیں۔








ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم مارک کارنی نے بورڈ آف پیس پر تشویش کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549614_1809458_%D8%B1%D9%85_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا کو دکھا رہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی تھی جس میں صدر نے کہا تھا کہ ’کینیڈا امریکا کی وجہ سے زندہ ہے۔‘

مارک کارنی نے کہا تھا کہ کینیڈا امریکا کہ وجہ سے زندہ نہیں بلکہ کینیڈا اس لیے ترقی کرتا ہے کیونکہ ہم کینیڈین ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے واپس لیے گئے دعوت نامے نے ٹرمپ اور کارنی کے درمیان تعلقات مزید خراب کردیے ہیں۔

وزیراعظم مارک کارنی ڈنمارک سے گرین لینڈ کا کنٹرول لینے کی صدر ٹرمپ کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں اور نیٹو کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر کینیڈین وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سےفوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی