Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 123|Reply: 0

ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 16:05:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کا بورڈ میں مزید خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کینیڈا کے وزیراعظم کو دی گئی دعوت کیوں واپس لے رہے ہیں۔








ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم مارک کارنی نے بورڈ آف پیس پر تشویش کا اظہار کیا۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا کو دکھا رہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی تھی جس میں صدر نے کہا تھا کہ ’کینیڈا امریکا کی وجہ سے زندہ ہے۔‘

مارک کارنی نے کہا تھا کہ کینیڈا امریکا کہ وجہ سے زندہ نہیں بلکہ کینیڈا اس لیے ترقی کرتا ہے کیونکہ ہم کینیڈین ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے واپس لیے گئے دعوت نامے نے ٹرمپ اور کارنی کے درمیان تعلقات مزید خراب کردیے ہیں۔

وزیراعظم مارک کارنی ڈنمارک سے گرین لینڈ کا کنٹرول لینے کی صدر ٹرمپ کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں اور نیٹو کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر کینیڈین وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے  فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:02 GMT+5 , Processed in 0.045975 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list