slotcosino Publish time 2026-1-23 18:40:10

’میں ویرات کوہلی سے زیادہ بہتر ایتھلیٹ ہوں‘، انوشکا شرما کا دعویٰ، ویرات کوہلی کا دلچسپ جواب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549637_9024589_News7_updates.jpg
---فائل فوٹو

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما طویل مدت کے بعد ایک نئے اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ اس اشتہار نے اس جوڑی کے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر لی ہے۔

اشتہار کے آغاز میں ویرات کوہلی اپنی اہلیہ، انوشکا سے دبئی کی چھٹیوں کے دوران اپنے لیے ایک سرپرائز پلان کرنے کو کہتے ہیں۔

انوشکا انہیں صحرا میں ایک پرسکون ڈیزرٹ ڈیٹ پر لے جاتی ہیں جہاں دونوں کھانا پکاتے، اسے دسترخواں پر سجاتے اور ایک دوسرے کو کھلاتے دکھائی دیتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-13/1509683_101204_updates.jpg
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، جیمائمہ روڈریگز کا انکشاف

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعد ازاں وہ صحرا میں چہل قدمی اور ہرنوں کی موجودگی سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔

ایک منظر میں دونوں کے درمیان والی بال میچ کا مقابلہ ہوتا دکھایا گیا ہے جس میں انوشکا جیت جاتی ہیں۔ اپنی جیت پر اداکارہ کہتی ہیں، ’میں نے کہا تھا ناں، میں بہتر ایتھلیٹ ہوں۔‘جواب میں ویرات ہنستے ہوئے کہتے ہیں، ’اور میں بہتر ڈانسر ہوں۔‘

یہ اشتہار سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور اس جوڑی کے مداحوں نے ایک بار پھر اِنہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547475_112900_updates.jpg
انوشکا اور ویرات کوہلی نے 37 کروڑ 86 لاکھ میں زمین خرید لی

بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر بھارتی کرکٹ کے ٹیم اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ایک اور بڑی جائیداد کی خریداری ممبئی کے قریب علی باغ میں کی ہے جس کی مالیت 37 کروڑ 86 لاکھ روپے ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بھارت کی معروف اور کامیاب ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے، انوشکا اور ویرات کی شادی 11 دسمبر 2017ء کو اٹلی میں ہوئی تھی۔

یہ جوڑی دو بچوں بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کے والدین ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ’میں ویرات کوہلی سے زیادہ بہتر ایتھلیٹ ہوں‘، انوشکا شرما کا دعویٰ، ویرات کوہلی کا دلچسپ جواب