slotcosino Publish time 2026-1-23 19:58:49

آپکے قانون کی خلاف ورزی کرونگا، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کرواؤں گا، مولانا فضل الرحمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549657_8145105_molana_updates.jpgفائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر سے کہا کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ دباؤ میں ہیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے نہ اپوزیشن۔

مولانا فضل الرحماننے کہا کہ اس قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجتے تو اچھا ہوتا، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرا رہا ہوں، ہم ایسے قوانین اس ملک میں نہیں چلنے دیں گے، میں آپ کے اس مائنڈ سیٹ کے خلاف ہوں جس نے یہ قانون بنایا، یہ ڈنگ ٹپاؤ کی سیاست مناسب نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-05-17/1471811_044143_updates.jpg
18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور

اسلام آبا د قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی قوت جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا نے افغانستان، عراق اور لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549618_013511_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا تھا ’ہماری اساس ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کا خاتمہ ہوگا‘، اُن کے ارادے واضح ہیں۔ ہم ایسے فورم میں جارہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر طرف معاشی ترقی ہو رہی ہے، صرف پاکستان ڈوب رہا ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
Pages: [1]
View full version: آپکے قانون کی خلاف ورزی کرونگا، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کرواؤں گا، مولانا فضل الرحمان