Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 588|Reply: 0

آپکے قانون کی خلاف ورزی کرونگا، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کرواؤں گا، مولانا فضل الرحمان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 19:58:49 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر سے کہا کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ دباؤ میں ہیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے نہ اپوزیشن۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ اس قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجتے تو اچھا ہوتا، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرا رہا ہوں، ہم ایسے قوانین اس ملک میں نہیں چلنے دیں گے، میں آپ کے اس مائنڈ سیٹ کے خلاف ہوں جس نے یہ قانون بنایا، یہ ڈنگ ٹپاؤ کی سیاست مناسب نہیں۔   
18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور

اسلام آبا د قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں...   

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی قوت جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا نے افغانستان، عراق اور لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا۔   
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔   

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا تھا ’ہماری اساس ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کا خاتمہ ہوگا‘، اُن کے ارادے واضح ہیں۔ ہم ایسے فورم میں جارہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر طرف معاشی ترقی ہو رہی ہے، صرف پاکستان ڈوب رہا ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:01 GMT+5 , Processed in 0.059301 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list