slotcosino Publish time 2026-1-23 22:34:19

بنگلادیش بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549676_9850381_BanIndia_updates.jpgفائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت اور بھارت نہ جانے کے معاملے پر بی سی بی نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549097_110339_updates.jpg
آئی سی سی سے کہہ دیا حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں، صدر بی سی بی

صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) امین الاسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہہ دیا مجھے حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط میں بنگلادیش ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت نہ جانے کا معاملہ آئی سی سی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے میچز ری لوکیٹ کرنے کی درخواست کی ہے اور اپنا موقف ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے کل کے فیصلے کی روشنی میں آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548714_044558_updates.jpg
بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، آصف نذرل

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کیا تھا کہ بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا، آئی سی سی نے ہمارے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔

بی سی بی صدر امین الاسلام نے بھی آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کے فیصلے پر ردعمل دیا تھا۔

صدر بی سی بی نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف یہی ہے کہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنے دیا جائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا