بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت اور بھارت نہ جانے کے معاملے پر بی سی بی نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔
آئی سی سی سے کہہ دیا حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں، صدر بی سی بی
صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) امین الاسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہہ دیا مجھے حکومت سے بات کرنے کا وقت دیں۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط میں بنگلادیش ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت نہ جانے کا معاملہ آئی سی سی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے میچز ری لوکیٹ کرنے کی درخواست کی ہے اور اپنا موقف ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے کل کے فیصلے کی روشنی میں آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، آصف نذرل
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے سے متعلق موقف بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔
اس سے قبل مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کیا تھا کہ بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا، آئی سی سی نے ہمارے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔
بی سی بی صدر امین الاسلام نے بھی آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کے فیصلے پر ردعمل دیا تھا۔
صدر بی سی بی نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف یہی ہے کہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنے دیا جائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔